پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

معیشت کی تباہ حالی اور سیاسی افراتفری ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے، عمران خان کنٹینر اور کھانا دیں گے یا نہیں؟ خورشید شاہ نے حیران کن دعویٰ کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہ حالی اور سیاسی افراتفری ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور موجودہ حکومت اس ملک کے عوام کو بند گلی میں دھکیل رہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے لوگوں کو افلاس اور

بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ وہ اپوزیشن کو احتجاج کیلئے کنٹینڑ بھی دیں گے اور کھانا بھی مہیا کریں گے لیکن اب دیکھنا یہ کہ وہ یہ وعدہ بھی پورا کرتے ہیں یا پھر اس پر بھی یو ٹرن کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے اور عوام حکومتی نااہلی، ظلم اور زیادتی کو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت کے آگے نہ کوئی امر ٹھہر سکتا ہے اور نہ کوئی سیاسی جابر قدم جما سکتا ہے۔ عوام اس حکومت سے جھوٹ، ظلم اور زیادتی کا حساب ضرور لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی اور غیر سیاسی رویئے سے ملک میں آمریت کا ماحول پیدا کردیا ہے اور اقتدار کیلئے پارلیمنٹ اور عوام کی طاقت کی بجائے اداروں کی طاقت پر انحصار جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عدل و انصاف مذاق بن گیا ہے اور موجودہ حکومت سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…