لاہور(این این آئی)فاسٹ بالر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد فاسٹ بالرکی اہلیہ اپنے شوہر کے دفاع میں میدان میں آگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں نرجس عامر کا کہنا تھا کہ محمد عامر انگلینڈ یا کسی دوسرے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔عامر کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے،
وہ کھیلنا اور صرف پاکستان کی نمائندگی کرنا پسند کرتے ہیں۔اسی ٹوئٹ میں نرجس کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی تاہم وہ صرف یہ بتانا چاہتی ہیں کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے جو عامر پر تنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عامر صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں اور انہوں نے کرکٹ کو خیر باد نہیں کیا۔عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ پر بھرپور توجہ دے سکیں اور ملک ان پرفخر کرے۔نہ صرف عامر بلکہ ان کی بیٹی مِنسا بھی اگر بڑی ہوکر کرکٹ کھیلنا چاہے گی، عامر کی بھی یہی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی پاکستان کی نمائندگی کرے۔نرجس کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ ان منفی سوچ رکھنے والے لوگوں کو ہدایت دے جو عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ان پر تنقید کررہے ہیں۔کہ ان کی بیٹی پاکستان کی نمائندگی کرے۔نرجس کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ ان منفی سوچ رکھنے والے لوگوں کو ہدایت دے جو عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ان پر تنقید کررہے ہیں۔