پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ چین تجارتی جنگ بھی ہواوے کا منافع کم نہ کرسکی، 3 ماہ کے دوران منافع میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟ حیران کن رپورٹ

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، بیجنگ(آن لائن)امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث بلیک لسٹ میں شامل ہوکر مختلف پابندیوں کا سامنا کرنے والی چینی کمپنی ہواوے کے منافع میں کوئی کمی نہیں آسکی اور اپریل سے جون کی سہ ماہی کے دوران اس کی آمدنی میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہواوے کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے باعث امریکی پابندیوں سے کاروبار پر پابندی کا سامنا ہے مگر 2019 کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس کا منافع 8.7 فیصد اضافے

کے ساتھ 58.3 ارب ڈالرز رہا۔رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہواوے نے 11 کروڑ 80 لاکھ اسمارٹ فونز استعمال کیے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ تھے، اگرچہ پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر مجموعی طور پر 6 ماہ کے دوران اس کی مجموعی فروخت کی شرح میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوا کی جانب سے بیان کے مطابق آمدنی میں مئی تک بہت تیزی سے اضافہ ہوا، جس سے ہمیں پہلی ششماہی کے لیے بہتر نشوونما کی بنیاد رکھنے میں مدد ملی، یہی وجہ ہے کہ بلیک لسٹ کیے جانے بعد بھی کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں، ایسا نہیں کہ ہمیں ااگے مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا، یقیناً ہوگا اور اس سے مختصر مدت کے لیے نشوونما کی رفتار پر اثر پڑسکتا ہے، مگر ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔ہواوے نے پہلی بار اپریل سے جون تک کی سہ ماہی کے نتائج جاری کیے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا، جس کی ممکنہ وجہ امریکی پابندیوں پر پریشان صارفین کے تحفظات کو دور کرنا ہوسکتی ہے۔ہواوے کی مصنوعات کی سب سے زیادہ فروخت چین میں ہوئی، جہاں اپریل سے جون کے درمیان 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے اور مجموعی طور پر مارکیٹ شیئر 38 فیصد تک پہنچ گیا، یہ اس وقت ہوا ہے جب چینی مارکیٹ میں 6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…