اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ استعفیٰ نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا چاہتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ غیرجانبدار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ممبران کسٹوڈین آف دی ہاؤس کیلئے
آزاد فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کیلئے خفیہ رائے شماری کا آپشن اسی لئے ہے کہ ممبران آزاد فیصلہ کریں،جن بڑے دماغوں نے آئین بنایا انہوں نے 20، 20 دن کی سوچ بچار کے بعد خفیہ رائے شماری کا آپشن رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہاؤس کو غیر جانبداری سے چلایا ہے،دیکھنا چاہتا ہوں کہ ارکان اپنے ضمیر کے مطابق آزادی سے فیصلہ کرسکتے ہیں یا نہیں۔