اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز چیئر مین سینٹ کے انتخابات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے حربے استعمال کرنے والے مائینڈ سیٹ کے لئے بہت بڑی شکست ہوگی،نواز شریف نے اکثریت ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کو اہمیت دی۔
میر حاصل بزنجو کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر جو وار ہوا تھا اس کا ازالہ جمعرات کو ہوگا، سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے حربے استعمال کرنے والے مائینڈ سیٹ کے لئے بہت بڑی شکست ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پرویز الہٰی نے بھی کہا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، فلور کراسنگ اور پارٹیوں کو دیوار سے لگانے کا وقت گذر گیا ہے، جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑا آج ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں نواز شریف کا نام نہ لوں تو یہ زیادتی ہوگی، نواز شریف نے اکثریت ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کو اہمیت دی،جیل میں ہوتے ہوئے ان میں سختی نہیں آئی یہی لیڈر کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر وار کے جواب بھی جمہوریت کے ذریعے دیا جاتا ہے، جمعرات کو ہم فتح دیکھ رہے ہیں، پاکستان کیلئے جمعرات اہم دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حاصل بزنجو کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر وار کے جواب بھی جمہوریت کے ذریعے دیا جاتا ہے، جمعرات کو ہم فتح دیکھ رہے ہیں، پاکستان کیلئے جمعرات اہم دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حاصل بزنجو کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔