اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 اگست سے 15 اگست تک ہوں گی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ 11 اگست کو اتوار ہے، اس طرح ملک بھر میں ملازمین عیدالاضحیٰ کی پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے جبکہ وفاقی اداروں کے ملازمین 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کی بھی چھٹی ہوتی ہے۔ وفاقی ملازمین صرف ایک روز جمعہ 16 اگست کی چھٹی لے کر 9 دن کی چھٹیاں منا سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں