پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور31 جولائی(نیوزڈیسک‎) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سڑکوں کے بعض منصوبوں میں تاخیر اور

غیر معیاری مٹیریل کے استعمال پرسخت برہمی کا اظہار کیااور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری افسران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران کڑی مانیٹرنگ کریں،معیار اورشفافیت کو یقینی بنایا جائے۔فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے کیا کررہے ہیں،عوام کے مسائل حل کرنے پر فوری توجہ دی جائے۔ وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف کردیا ہے،کوئی رکاوٹ قابل برداشت نہیں۔صفائی کے مسائل کے حل کیلئے ضروری مشینری کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ماڈل کیٹل مارکٹیوں کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔مختلف محکموں کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…