پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر مملکت نارکوٹکس کنٹرول و سیفران شہر یار خان آفریدی کی ملاقات

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور31 جولائی(نیوزڈیسک‎) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سول سیکرٹریٹ میں وزیر مملکت نارکوٹکس کنٹرول و سیفران شہر یار خان آفریدی نے ملاقات کی،جس میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ طورپر اقدامات کرنے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ پنجاب حکومت اوروفاق منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ

کریک ڈاؤن کریں گے اورمنشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے ملکرمربوط انداز میں اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔پولیس، ایکسائز اورمتعلقہ محکمے انسداد منشیات فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ منشیات فروشی کے خلاف پنجاب میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ اس ناسور کے خاتمے کے لئے ہم ملکر مزید تیزی سے اقدامات کریں گے۔منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔پنجاب حکومت کے ساتھ ملکرمنشیات کا دھندا کرنے والے عناصرکو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔تعلیمی اداروں کے باہرمنشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی ہوگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…