اسلام آباد (این این آئی)فنانس ایکٹ 2019 کے تحت ٹیکس قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،درآمدی اور مقامی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے نئے سلیب بھی جاری، ایف بی آر کے مطابق 1000 سی سی کی درآمدی گاڑی پر 2.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد،1001 سے 1799 سی سی کی درآمدی گاڑی پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد، 3001 سی سی سے بڑی
گاڑی پر 30 فیصد ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ایف بی آر کے مطابق درآمدی یا مقامی آٹو رکشہ پر ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی، 1000 سی سی کی مقامی گاڑیوں پر ڈیوٹی ریٹ 2.5 فیصد ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق 1001 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر 5 فیصد ڈیوٹی وصول ہوگی، ایف بی آر کے مطابق 2001 سی سی سے بڑی گاڑی پر 7.5 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی،پہلے 1700 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی۔