اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لئے یہ ٹیسٹ کیس ہو گا کہ کیا یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے‘ ڈاکٹر اشفاق حسن خان آئی ایم ایف پروگرام لینے کے مخالف تھے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سمت میں تبدیلی نہیں آئی‘ ہم اپنی متعین سمت میں ہی چل رہے ہیں ہم نے چند ماہ میں بڑے سنگ میل عبور کئے تاہم اس وقت اہم چیلنج ریونیو ہے میری خواہش ہے کہ ایف بی آر‘
حفیظ شیخ اور شبر زیدی اپنے اہداف حاصل کر سکیں ہمارے چند فیصلوں کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا تاہم چار پانچ ماہ تک اس میں کمی آئے گی شبر زیدی پر بھاری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں برآمدی صنعتوں کو لازمی فروغ دینا ہے ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے منع کیا تھا جبکہ دیگر لوگ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے حامی تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کیلئے ٹیسٹ ہو گا کہ کیا یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے