لاہور30 جولائی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی زاہد علی خان کی والدہ ومحکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا روبینہ زاہد کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔