پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ماہ ذی الحج کا چاند،جامع مسجد قاسم علی خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) ماہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا، چاند دیکھنے یا نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔تفصیلا ت کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات) یکم اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا جس میں ماہ ذی الحجہ کے چاند سے متعلق شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ چونکہ ہماری کمیٹی کے مطابق ماہ ذی قعدہ کی یکم اگست کو 29 تاریخ ہوگی اس لیے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اگر ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے سے متعلق شہادتیں موصول ہوگئیں تو اس صورت میں 11 اگست کو عید کا اعلان کردیا جائے گا تاہم اگر شہادتیں موصول نہ ہوئیں یا پھر شرعی اعتبار سے درست نہ ہوئیں تو اس صورت میں عید 12 اگست کو کرنے کا اعلان کیاجائے گا۔مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت، مرکزی رویت ہلال کمیٹی یا وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بات کرنے کے خواہاں ہیں تو وہ تو ہر فورم پر جانے کے لیے تیار ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے ان کی بات سنی بھی جائے تو اس کو درخواعتنا نہیں سمجھا جاتا۔ مرکزی حکومت معاملات کو درست ٹریک پر لانا چاہتی ہے تو انھیں ہماری بات پر کان بھی دھرنا ہوگا اور اطمینان سے اس سلسلے میں کام بھی کرنا ہوگا ورنہ یہ صورت حال یونہی برقراررہے گی۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو منعقد ہورہا ہے جب کہ ماہرین فلکیات نے بھی عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…