اسلام آباد(آن لائن) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات8روپے 90پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا فیصلہ آج بدھ کو وزارت خزانہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر
دی ہے جس کے مطابق لائٹ ڈیزل 8روپے90پیسے مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے65پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 5روپے65پیسے اضافے کی سفارش جبکہ مٹی کا تیل5روپے38پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ آج بدھ کے روز کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگسٹ سے ہوگا۔