ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اینٹی منی لانڈرنگ بل، سزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے گئے، ملزمان کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظورکرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی سزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے ، ملزمان کو دس سال تک کی سزا، 50 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سفارشات، ملزمان کا ریمانڈ 90 روز سے بڑھا کر 180 روز کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی چیئرمین اسد عمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ پر جرم کی سزائیں بڑھائی جائیں،منی لانڈرنگ پر 10 سال کی قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد کی ضبطی کی سفارشات منظور کی جائیں اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ملزمان کا 180 روز کا ریمانڈ دینے کی تجویز ہے اس سے قبل ملزمان کا 90 روز کا ریمانڈ لینے کی اجازت ہے،کمیٹی نے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ملزمان کو عدالتی وارنٹ کے بعد گرفتار کرنے کی تجویز منظور کرلی،کمیٹی نے ملزمان کو دس سال تک کی سزا، 50 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سفارشات اور ملزمان کا ریمانڈ 90 روز سے بڑھا کر 180 روز کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی۔ اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کو فوری طور پر رپورٹ کرنا ضروری ہے،بینکوں سے غلط مشکوک رپورٹ بھیجنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی مشکوک رپورٹ نہ بھینے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ کمیٹی نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز بل کی منظوری دے دی جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی نقل و حمل کو کنٹرول کیا جائے گا اندرون ملک دس ہزار ڈالر تک کی رقم کی نقل و حرکت پر اسٹیٹ بینک سے اجازت لینا ہوگی کمیٹی اراکین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تحفطات کا اظہار کیا کمیٹی رکن عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کو ڈھال بنا کر پاکستان میں اوورکلنگ کی جارہی ہے دنیا بھر میں یہ کہیں ہوتا کہ

فارن کرنسی ایک شہر سے دوسرے لے جانے پر پابندی ہو جس پر اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ہمارے خلاف امتیازی سلوک کررہا ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو وہ سب کچھ کہ رہا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا دنیا بھر ایف اے ٹی ایف کی ایسی سفارشات نہیں ہیں اسد عمر نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل آج منظور ہوچکا ہے کل سے منی لانڈرنگ کو ختم کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…