اسلام آباد(نیوزڈیسک)”عازمین حج کی اجتماعی بددعائیں“ مریم نوازسے پھر ”غلطی“ ہوگئی، اپنی ہی حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا، شدید شرمندگی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز گزشتہ دنوں ہی مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے بارے میں عالمی ادارے کی رپورٹ کو موجودہ حکومت سے منسوب کرنے کے بعدحقیقت سامنے آنے پر پہلے ہی
شدید شرمندگی کا سامناکرناچکی ہیں اور انہیں اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا تھا اب ایک بار پھر مریم نواز نے اسی ”غلطی“ کا ارتکاب کیا ہے ، ن لیگ کے رہنما مریم نواز نے عازمین حج سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عازمین حج اجتماعی طورپر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ”اف میری توبہ“ مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر ٹویٹر صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کی وردی ”پرانی“ ہے یعنی ویڈیو 2015ءکی ہے جب عازمین حج شدید مشکلات کا شکار ہوئے تھے اور انہوں نے حکومت کو اجتماعی بددعائیں دی تھیں، اس وقت ن لیگ کی ہی حکومت تھی، اب پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل ہوچکاہے اور اس ویڈیو کا موجودہ حکومت اور وقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے نشاندہی کے بعد مریم نواز کو ایک بار پھر شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے لیکن تاحال انہوں نے اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی اسے بھی ڈیلیٹ کردیاجائے گا۔
اف میری توبہ ? https://t.co/euf1EHGgCu
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 29, 2019
مریم نواز صاحبہ نے لگتا ہے ایک دفعہ پھر غلطی سے ٹویٹ کر دیا.. پولیس کی وردی اس ویڈیو میں کالے رنگ کی ہے جو کہ اس حکومت کے دور میں نہیں ہے.. اسکا مطلب ہے کہ حاجی پچھلی حکومت کو ہی بد دعائیں دے رہے تھے https://t.co/GwyWm9yYov
— Anwar Lodhi (@AnwarLodhi) July 30, 2019
جھوٹی باجی اس ویڈیو میں زرا پولیس کی وردی دیکھیں۔ پرانی ہے۔ یہ سب بدعائیں آپ کے ابا نواز شریف صاحب کو دے رہے ہیں۔ pic.twitter.com/Nog5Q46AkB
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 30, 2019