اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بار پھر پی ٹی آئی چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان اسد عمر نے کہاکہ میری پارٹی چھوڑنے کی خواہش آپ کی ہیں یا کسی اور کی؟کم از کم میری تو نہیں۔انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کا میری پارٹی چھوڑنے سے کیا تعلق،میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور مجھے ہی معلوم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے میڈیا نے میری تقریر الٹ چلائی،میں نے کہا تھا
اوور ویلیوڈ ایکس چینج ریٹ رکھنے سے معیشت کی تباہی ہوئی اور اس میں سب سے زیادہ کام اسحق ڈار نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ ہمارا میڈیا چلا رہا ہے کہ اسد عمر نے اسحق ڈار کی پالیسیز کی حمایت کر دی۔اسد عمر نے کہاکہ میری رپورٹ میں کوئی ایسی بات نہیں تھی،یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے پانامہ کا پہلا فیصلہ انگریزی میں آیا اور سمجھا کچھ اور گیا۔ انہوں نے کہاکہ میری پریزینٹیشن بھی انگیزی میں تھی لگتا ہے اس کا اردو ترجمہ بھی جاری کرنا پڑیگا۔