لاہور(این این آئی)غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر دبئی لیجا کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جوہر ٹاؤن کی رابعہ ملزم کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ رابعہ نے بتایا کہ محمد قاسم غریب لڑکیوں کو شادی کیلئے ورغلاتا ہے۔ مجھے کہا گیا کہ میرا بھائی آسٹریلیا میں رہتا ہے اور ہم کچھ گھنٹے دبئی میں کچھ گھنٹے قیام
کریں گے۔ وہاں پہنچ کر کاہنہ کی ایک خاتون کے حوالے کردیا جاتا ہے جس کے اور بھی لڑکیاں ہیں۔ رابعہ نے کہا کہ یہ ایک گروہ ہے۔دبئی میں تشدد اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ میں کسی طرح پاکستان پہنچ گئی اور اب انصاف کیلئے عدالت کے پاس آئی ہوں۔ ملزم قاسم کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے جس میں اس نے ضمانت کرا رکھی ہے۔