کراچی(این این آئی)کراچی میں ہونے والی بارش نے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑادی ہے۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان سفید کرولا کار میں اسمگل شدہ موبائل فون منتقل کررہے تھے کہ بارش کی وجہ سے ان کی گاڑی نیپئر میں ڈوب گئی، اسی دوران ڈوبی
ہوئی کار سے موبائل فون سے بھرا بورا برآمد ہوا۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق بورے سے 249 موبائل فونز برآمد کئے گئے، جن کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا ہے۔