جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے اہداف سونپ دئیے: وزیر زراعت

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیر زراعت پنجاب نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کپاس کے بغیر زرعی معیشت کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔ رواں سال کپاس کی کاشت اور پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کو اہداف سونپ دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کر

رہے تھے، اس دوران انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ترقی پسند کاشتکار جہانگیر خان ترین نے اپنے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ اگلا مہینہ سفید مکھی کے حملے اور اس کے موثر تدارک کیلئے اہمیت کاحامل ہے جن کاشتکاروں نے بروقت کنٹرول کیلئے صحیح ادویات کا انتخاب کیا وہ اپنی فصل سے بہترین پیداوار حاصل کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…