لاہور (نیوز ڈیسک) ختم نبوت الائنس کی پریس کانفرنس جو کہ لاہور پریس کلب میں منعقد کی گئی اس میں ویڈیو کال کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر ساجد تارڑ نے کہا کہ امریکہ میں قادیانیوں کاعمل دخل نہیں، کسی بھی مذہب کے ایجنڈے کی سرپرستی امریکی قانون کے خلاف ہے، عمران خان کا استقبال پاکستانیوں نے کیا جن میں اکثریت پنجابیوں کی تھی، واضح رہے کہ ختم نبوت الائنس کی پریس کانفرنس کیصدارت
مرکزی رہنما ء سید شفیق احمد شاہ نے کی۔اس موقع پر امریکی صدر کے ایڈوائزر ساجد تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر پاکستانیوں بالخصوص پنجابیوں نے ان کا استقبال کیا تھا ممکن ہے ان میں چند ایک قادیانی بھی ہوں مگریہ پاکستانیوں کا فنکشن تھا، ساجد تارڑنے کہاکہ ہم مسلمان اور عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے، انہوں نے کہاکہ ہم خون کے آخری قطرے تک ختم نبوت کی جنگ لڑتے رہیں گے۔