لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے گورنمنٹ ہاؤس مری میں ”بوتیک ہیریٹج ریزارٹ“ کا افتتا ح کرنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے فردا ً فرداً ملاقاتیں کیں -وزیراعلیٰ نے شرکاء سے ہاتھ ملایا اور ان کی خواہش پر تصاویر بنوائیں -بعد ازاں وزیراعلیٰ جب گورنمنٹ ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں آئے تو انہوں نے
دروازے سے باہر کھڑے لوگوں کو دیکھ کر سکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ انہیں اندر آنے دیں، سب کو اندر آنے دیں، اب ہم نے اس عالی شان اور تاریخی عمارت کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھول دئیے ہیں -وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دروازہ کھول دیا گیا اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں اندر آکر وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں