اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت پیشی کیموقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حفیظ شیخ کو بھی جیل میں ڈالے اور پوچھے ہزاروں کروڑ روپے کہاں گئے،سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ کہتے ہیں ہزاروں کروڑوں کھا گئے، پھر عبدالحفیظ شیخ کو بھی پکڑیں ہمارے ساتھ، عبدالحفیظ شیخ کو ڈالیں جیل میں اور پوچھیں کہاں ہیں ہزاروں کروڑوں، ملین مارچ میں شرکت سے متعلق سوال کیا تو سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملین مارچ میں عدالت سے
شریک ہوں گے، فکر نہ کریں، انہوں نے کہاکہ وہ بیرون ملک جا کرکہتے ہیں جہاں بیس بال کھیلی جاتی ہے،بیرون ملک پتہ ہی نہیں کرکٹ بیٹ کیا ہے؟دریں اثناء احتساب عدالت پیشی کے موقع پرسابق صدرپاکستان آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیٹروں رضاربانی،رحمن ملک،فرحت اللہ بابر سے بھی ملاقات کی بتایاجاتاہے کہ اس ملاقات میں چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے معاملہ پربھی بات چیت ہوئی ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ناراض رہنماء سرداردوست محمدکھوسہ نیبھی آص زرداری سیملاقات کی۔