منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت نے 9.8 ارب ڈالرز کا قرض واپس کر دیا، ہر سال مزید کتنے ارب ڈالرز قرض واپس کرنا ہو گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے 9.8 ارب ڈالرز کا قرض واپس کر دیا، اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کیا، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے 9.8 بلین ڈالر قرض واپس کیا ہے اور ہر سال 10 بلین ڈالر واپس کریں گے، انہوں نے کہا کہ 20 بلین ڈالر سے امپورٹ کم ہو کر 12 ڈالر بلین ڈالر کی رہ گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ معاشی اور خارجی ترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رشتہ کروانے والی مائی بنے ہوئے ہیں کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان پر ہونا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کی کراچی میں پانی کے مسئلے پر احتجاج پر گرفتاری قابل مذمت ہے، احتجاج کو روکنے سے معاملہ حل نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں جیسے ہی امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر کے حوالے سے بیان دیا ہے تب سے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان کی سیاست میں کیڑے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمان سے دور رہنا چاہئے مولانا فضل الرحمان پر بھی کرائے داری کے قانون کا اطلاق ہونا چاہئے، فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور میاں نواز شریف کے خلاف نہ تو ہم نے مقدمات بنائے اور نہ ہی کوئی تحقیقاتی افسر تعینات کیا تمام مقدمات ان لوگوں کے اپنے ادوار میں بنے اس سے تحریک انصاف کا کیا تعلق ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک میں سیاسی آزادی کے حامی ہیں اگر میڈیا نہ ہوتا تو ہم موجود نہ ہوتے لہذا ہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگا رہے، فیک نیوز باقائدہ مہم کے ذریعے پھیلائی جاتی ہے جو خود میڈیا اور ریاست دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹوٹی پھوٹی خارجہ ورثے میں ملی تاہم وزیراعظم عمران خان اور نواز شریف کے بیرون ملک دورے سے حاصل نتائج دیکھے جا سکتے ہیں، اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان کو کرائے پر حاصل کرنے کی کوشش کریں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رشتہ کرانے والی مائی بنے ہوئے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ جو صحافی حضرات ہم سے ناراض ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب آپ انتہاپسند جماعتوں کے آلہ کار بنیں گے تو آپ آزادی صحافت کی بات نہیں کر سکتے، صحافت اورسیاست آئیں کے دائرے میں ہونی چاہئے اور غیر سطح ہونی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…