لاہور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹاؤن کے باہر بنائے گئے شیڈختم کرا نے کی کوشش کی گئی جس پر رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاج کیا۔بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤ ن عملے اور ٹرک کے ہمراہ (ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ 180ایچ
ماڈل ٹاؤن کے مرکزی دروازے سے ملحقہ شیڈختم کرانے کے لئے پہنچے۔ تاہم اطلاع ملنے پر وہاں موجود رہنما اور کارکن باہر آ گئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ یہ شیڈ تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتا۔ یہ سکیورٹی اہلکاروں، میڈیا نمائندوں اور راہگیروں کو گرمی اور بارش سے بچانے کے لئے بنایا گیا ہے۔