بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عالمی ادارے پاکستان کو مزید 4 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے،رقم کہاں استعمال کی جائے گی؟ بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک،ایشین ڈیویلپمنٹ بنک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے 8 منصوبوں کی تعمیر کے لئی4 ارب ڈالر کی فنڈنگ کریں گے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کو 1300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی اور یہ منصوبے ا?ئندہ 4 سے 6 سال کی مدت میں مکمل ہوں گے۔پن بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے علاوہ دیگر صوبوں کو بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

،عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے پیڈو کی تنظیم نو اور کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔ عالمی اداروں کی مالی معاونت خیبر پختونخوا حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،حکومت منصوبوں کی تکمیل کو چیلینج کے طور پر پورا کرے گی۔خیبر پختونخوامیں پن بجلی کے بے پناہ وسائل موجود ہیں،ا?ئندہ چند برسوں میں ہم دوسرے صوبوں کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کوبھی بجلی برامد کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔انرجی سیکٹر خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،صوبے کی ریونیو کا تقریباً90 فیصد حصہ اسی شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔صوبے میں انائی کے شعبے کو فروغ دینے سے سرمایہ کاری بڑھے گی اورہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے توانائی حمایت اللہ مایار کے ہمراہ خیبر پختونخوامیں پن بجلی کے منصوبوں کے اجراء  سے متعلق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ تفصیلات بتائیں۔اس موقع پرسیکرٹری توانائی سرفراز درانی،چیف ایگزیکٹو پیڈو زاہد اختر صابری،ورلڈ بنک کے سینئر انرجی اسپیشلسٹ محمد ثاقب،ایشیائی ترقیاتی بنک کے عدنان ترین اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے نمائندوں کے علاوہ پیڈو کے اعلیٰ حکام بھی بریفنگ کے موقع پر موجود تھے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ا?زادی اظہار رائے اور میڈیا کی ا?زادی کو عملی طور ثابت کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ منعقدہ انتہائی اہم اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اجلاس کی کاروائی کوخود دیکھ سکیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیا کو حکومت کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور مثبت کاموں کے بارے میں پیشہ ورانہ کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو حقیقت سے ا?گاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی انقلاب لانے کے لئے انرجی سیکٹر بنیادی کردار اد اکرے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی نے کہا کہ پن بجلی کے ان منصوبوں کی بدولت خیبر پختونخوا کی بجلی کی ضروریات پوری ہونے کے علاوہ پورے ملک کو سستی بجلی فراہم ہوسکے گی۔اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے براہ راست روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

حمایت اللہ نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے پیڈو کی تنظیم نو اور استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ پن بجلی کے بڑے بڑے منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ان سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پیڈو مقامی وسائل سے 250 میگا واٹ کے مختلف منصوبوں پر بھی کام کررہا ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہماری حکومت ماضی کی طرح صرف نعروں اور دعوں پر نہیں بلکہ عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی تب ہی ممکن ہے جب تمام حکومتی مشینری محنت و لگن اور نیک نیتی سے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کا کام وڑن دینا اور مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے لیکن ملک و قوم کی حالت بدلنے کے لئے ہمیں اجتماعی ذمہ داری کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…