پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ،ملک بھر میں ایک ساتھ عید اور رمضان کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھی متحرک،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ایک ساتھ عید اور رمضان کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھی متحرک ہوگئی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے پشاور کے معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ٹیم کو محکمہ موسمیات کی تکنیکی ٹیموں سے ملوانے کا فیصلہ کیا گیا،مفتی پوپلزئی کی ٹیم کی چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق بریفننگ دی جائیگی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور انکی ٹیم کو سمجھایا جائیگا کہ چاند کی رویت ممکن نہیں تو نظر کیسے

آ سکتا ہے؟رویت کے حوالے سے مفتی پوپلزئی کے تحفظات بھی دور کرنے کی کوشش کی جائیگی،عید الاضحی پر چاند کی رویت کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ادھر عیدالاضحی کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مختلف تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذوالحج کا چاند 2 اگست کو نظر آئیگا جبکہ عیدالاضحیٰ 13 اگست کو ہو گی،اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی پیر 12 اگست 2019 کو ہو گی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہو گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…