اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ابتدائی رپورٹ کی تیاری شروع کردی،سفارشات پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹ آئندہ ماہ ایشیا پیسفک گروپ کو ارسال کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ابتدائی رپورٹ کی تیاری شروع کردی ہے،سفارشات پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹ آئندہ ماہ ایشیا پیسفک گروپ کو ارسال کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق رپورٹ سٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مل کر تیار کریں گے۔ رپورٹ کا
ایشیا پیسفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا،رپورٹ منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام پر تیار کی جائیگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق رپورٹ میں غیر قانونی سرمایہ اور جائیداد کی منتقلی کی نگرانی کے پہلو بھی بیان کئے جائیں گے،کیش کوریئررز کے ذریعے دہشت گردوں تک سرمائے کی رسائی کو روکنے کے اقدامات بھی رپورٹ میں بتائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ اجلاس میں سفارشات پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی تھی،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس اکتوبر میں ہو گا۔