لاہور(این این آئی) اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ 8تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 737اور آنے والی
پرواز 738،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی ا ے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ کر دی گئی۔ جبکہ مختلف ائیر لائنز کی 8پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ دوسری جانب ریلوے انتظامیہ پسنجر ٹرین آپریشن کو معمول پر نہیں لا سکی جس کی وجہ سے کراچی،پشاور،راولپنڈی،ملتان اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹے،جناح ایکسپریس 3 گھنٹے،ملت ایکسپریس 6 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے،تیز گام 2 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،جعفر ایکسپریس ڈھائی 2 گھنٹے،فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،گرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ خیبر میل 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز وا قارب گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے اور ریلوے انتظامیہ کو کوستے رہے۔ اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ 8تاخیر کا شکار رہیں۔