بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ایف بی آر کا نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،پانچ ہزار مربع گز سے زائد مکان کے مالک اور ہزار سی سی سے زائدگاڑیوں کے مالکان بھی زد میں آگئے

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اْن ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 5 ہزار مربع گز سے زائد کے مکان یا ایک ہزار سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں کے مالکان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے بتایا کہ ہم ان تمام افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس ریٹرنز کے لیے متعدد مرتبہ حتمی تاریخ میں

اضافہ کیا ہے اور آخری مرتبہ ریٹرنز جمع کروانے کے لیے 2 اگست کی تاریخ دی گئی جبکہ اس کے علاوہ اثاثے ظاہر کرنے کے لیے بھی متعدد مرتبہ حتمی تاریخ میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس وقت تک 21 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائے ہیں، جو ایف بی آر کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ایف بی آر کا ادارہ مذکورہ تعداد کو رواں سال 2019 میں 40 لاکھ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے پہلے ہی سے 80 لاکھ سے ایک کروڑ افراد کے اعداد وشمار جمع کیے جاچکے ہیں جن کے پاس 5 ہزار مربع گز سے زائد کا مکان یا ایک ہزار سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔مذکورہ اعدادوشمار مختلف مراحل میں مذکورہ افراد کو نوٹسز جاری کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت مناسب سطح تک انکم ٹیکس ریٹرنز میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور تمام ریجنل ٹیکس افسران (آر ٹی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان افراد کو نوٹس جاری کریں جن کے نام پر انڈسٹریل یا کمرشل یوٹیلیٹی بل جاری کیے جاتے ہیں۔مختلف یوٹیلیٹیز ترسیل کرنے والی مختلف کمپنیوں سے پہلے ہی درخواست کی جاچکی ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں اور اس کے ساتھ ہی صارفین سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ اصل صارف کے نام پر بل کو تبدیل کروائیں، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ متعدد بلز ایک ہی صارف کے نام پر جاری ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…