اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران کی حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ عمران کی حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فیصلوں پر یوٹرن نہیں لیتے چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کے بعد رہبر کمیٹی اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان کریگی۔