بھوانہ(آن لائن) رمضان شوگر مل کے منیجر رانا ظفر نے اہم دستاویزات اور ریکارڈ نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف انسداد کرپشن حکام نے گھیرا مزید تنگ کر دیاہے، رمضان شوگر مل کے منیجر رانا ظفر انتہائی چالاک شخص ہے جو شہباز شریف کی کرپشن بدیانتی کا عینی گواہ بھی ہے اور گزشتہ کئی عرصہ سے رمضان شوگر مل میں بطور منیجر کام کر رہا ہے، نیب حکام نے بتایا ہے کہ اہم ریکارڈ ملنے کے بعد شہباز اور حمزہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، رمضان شوگر مل
کے اس چالاک منیجر رانا ظفر نے مقامی گنا کے کسانوں کو ادائیگی نہ کرکے کروڑوں روپے دے رکھے ہیں، نیب حکام نے بتایا ہے کہ رمضان شوگر مل کے نا لہ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور عوامی فنڈز کے ذاتی مفادات کیلئے استعمال بارے اہم ریکارڈ سامنے آنے کے بعد اب کیس مزید سخت ہو گیا ہے، نیب حکام نے گزشتہ دنوں میں رمضان شوگر مل کا دورہ کیا تھا اور نیب حکام کو رانا ظفر نامی شخص نے ویلکم کرکے مکمل امداد دی ہے اور اب یہ شریف خاندان کے گھر کابھیدی اہم راز افشاں کرنے والا منیجر بن گیا ہے۔