منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

سابق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی سنٹرل جیل اڈیالہ منتقلی،بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 27  جولائی  2019 |

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتارسابق وزیر اعظم کے مشیر معروف صحافی و کالم نگار عرفان صدیقی کو راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کر دیا ہے انہیں ہفتہ کی سہ پہر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا عرفان صدیقی کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے 26جولائی کوتعزیرات پاکستان کی دفعہ188کے تحت مقدمہ نمبر243درج کیا تھا

ایف آئی آر کے متن کے مطابق رمنا پولیس نے مکان نمبر168گلی نمبر53 سیکٹرG-10/3 اسلام آباد میں ایک گھر کو چیک جہاں پر جاوید اقبال خٹک سکنہ مستی خیل ضلع کرک رہائش پذیر تھا پڑتال پر معلوم ہوا کہ وہ یہاں کرایہ دار ہے اور یہ مکان عرفان الحق صدیقی سکنہ مکان نمبر82گلی نمبر3سیکٹرG-10/3کی ملکیت ہے لیکن مکان میں کرایہ داری سے متعلق کوائف سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کرایا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 22جولائی سے ضلع بھر میں دفعہ144نافذ کر رکھی ہے اور عرفان صدیقی نے کرایہ اداری کے کوائف جمع نہ کرا کے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کا ارتکاب کیا ہے رمنا پولیس نے مقدمہ میں نامزد عرفان یقی اور ان کے کرایہ دار جاوید اقبال کو گرفتار کر کے گزشتہ روز مجاز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے عدالت نے دونوں کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا انہیں ہفتہ کی سہ پہر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نامور ماہرتعلیم، استاد، مصنف، دانشور، معروف کالم نگار اور وزیراعظم کے سابق مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ استادوں کو ہتھکڑیاں لگانے والی آمر حکومت نے 78 سالہ عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عرفان صدیقی کو نواز شریف کا دیرینہ ساتھی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اگر نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دینی ہے تو پھر کروڑوں عوام کو بھی جیل میں ڈال دیں۔انہوں نے کہاکہ ایک صاحب علم، استاد اور قلم سے جڑے شخص کی گرفتاری ثبوت ہے کہ عمران صاحب انتقام میں پاگل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب غیرقانونی بنی گالہ محل ریگولرائز کرالیتے ہیں، دوسروں کو جیل میں ڈالتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…