اسلام آباد (این این آئی)عرفان صدیقی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں لیز ایگریمنٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق کرائے داری کا معاہدہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی نے کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹھا خیل کرک کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ کرائے داری کا معاہدہ طے کیا گیا،20 جولائی 2019 سے 19 جولائی 2020 تک
ایک سال کے لیے معاہدہ طے پایا،کرایہ نامہ کے مطابق ماہانہ کرایہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے طے پایا،دو ماہ کا کرایہ 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور ایک ماہ کے کرائے کے برابر رقم بطور سیکورٹی وصول کی گئی۔ معاہدے کے متن کے مطابق معاہدہ ایک سال بعد قابل تجدید ہو گا، لیز ایگریمنٹ پر عرفان صدیقی کے بیٹے اور کرائے دار جاوید اقبال کے دستخط موجود ہیں۔