ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں تباہ کن بارشیں،1993ء کا ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے انتہائی خوفناک پیش گوئی کردی، ہائی الرٹ

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شدید بارشوں کے سبب محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سپرہائی وے مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے بھی حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے 40 ڈنکی پمپ مویشی منڈی کے مختلف بلاکس میں لگا دئیے گئے وہ اکانومی منتقل ہونے کے لیے مویشی منڈی انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور بیوپاریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے جانوروں کومحفوظ ایریا میں منتقل کرنے اور بارش سے بچا کے لییاپنے طور بھی اقدامات کر لیں

کسی بھی ناگہانی صورتحال کے سبب انتظامیہ سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں شہر قائد کراچی والے ہوشیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی،1993کا ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔کراچی میں طوفانی بارش ہونے والی ہے، بادل 26 سال پرانا حساب چکتا کردیں گے۔محکمہ موسمیات نے اتوار سے 3دن کیلئے تیزبارش کی پیشگوئی کردی مگر شہر تودھول اور مٹی میں اٹا ہوا ہے، نالوں میں کچرا بھرا ہوا ہے ایسے میں کیا ہوگا، عوام سوچ سوچ کر ہلکان ہونے لگے ہیں دو بوندوں میں ہی کے الیکٹرک کا نظام بہہ جاتا ہے،موسلا دھار بارش میں کیا بنے گا؟۔علاوہ ازیں ملک بھر میں بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث کئی مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور کئی مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں راجن پور کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث جو فصلیں دریائی راستوں میں کاشت تھی وہ زیر آب آگئی ہیں جب کہ دریائے سندھ کے راستوں میں آباد لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، دریا کی حدود میں کچے کے علاقوں میں متوقع سیلاب کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے اعلانات بھی کرائے جا رہے ہیں۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک پانی گزرہا ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ہائی فلڈ الرٹ جاری ہے،

اس کے علاوہ ژوب، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوگی، ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی و شمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق

اتوار سے منگل تک میرپور، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی اور بینظیر آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران سکھر،لاڑکانہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد کے چند مقامات پر بھی تیز آندھی اور بارش ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان میں قلات، مکران ڈویژن میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی جس کے نتیجے میں کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد ڈویژن میں اربن فلڈنگ جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…