جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

میں ”محترم اداروں“کی عزت کرنا چاہتی ہوں لیکن ادارے بھی کون سا کام نہ کریں؟مریم نواز کا سنگین الزام،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ’محترم اداروں‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’نالائق اعظم‘ کی ناکامیوں کو بوجھ اٹھا کر عوام سے ٹکر نہ لیں۔جب آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کو گروی رکھ دیا جائے اور ایک سال میں 16 ہزار ارب روے قرضہ لیا جائے تو یہ پاکستان کا ہر دن یوم سیاہ نہیں،کوئٹہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’آپ عوام کے ادارے ہیں، آپ عمران خان کے ادارے نہیں ہیں،

جس نے پاکستان کو تاریخی ناکامی سے دوچار کیا، آپ وزیراعظم کے نمائندہ نہیں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’آپ ہمارے نمائندہ ہیں، آپ سے پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے عوام خوش نہیں، اس لیے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر آگے بڑھیں اور عوام کا ساتھ دیں‘۔مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے اور ادارے ماں باپ کا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے میری اداروں سے گزارش ہے کہ ’نالائق اور نااہل شخص‘ کی ناکامیوں کا بوجھ نہ اٹھائیں، عمران خان کے لیے عوام سے ٹکر نہ لیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ’عوام کو اداروں کے بلمقابل کھڑا نہ کریں اور آگے بڑھ کر عوام کو سینے سے لگائیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’آگے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کریں اور ووٹ کو عزت دیں اور ان کی نمائندہ حکومتوں کو آنے دیں کیونکہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک عوام کی نمائندہ حکومت برسراقتدار نہیں آئیں گیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں محترم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہوں‘۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی دعوت پر لاہور میں یوم سیاہ کی ریلی چھوڑ کر کوئٹہ آئی ہوں۔مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ 2 دسمبر 2017 کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے خان شریف عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقعے پر وعدہ کیا تھا کہ آئین کی پاسداری کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور آج وہ اس وعدے کی پاداش میں ’بے گناہ‘ ہونے کے باوجود جیل کاٹنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ کے ووٹ کو پاؤں کے نیچے روندا گیا اور 500 ووٹ ’لینے والے کو آپ کے سر‘ پر مسلط کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ’گزشتہ 2 برسوں سے پاکستان کا ہردن یوم سیاہ ہے‘۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’الیکشن سے قبل ہی پارٹی رہنماؤں کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کا کہا گیا اور جس نے خودداری کا مظاہرہ اورپارٹی نہیں چھوڑی ان پرنیب کے مقدمات دائر کردیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کو گروی رکھ دیا جائے اور ایک سال میں 16 ہزار ارب روے قرضہ لیا جائے تو یہ پاکستان کا ہر دن یوم سیاہ نہیں۔

نائب صدر کا کہنا تھا بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے لیکن نواز شریف نے حاصل بزنجو کا نام سینیٹ چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کا یوم سیاہ کے حوالے سے جلسہ ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراؤنڈ میں ہوا جس کی میزبانی پی کے میپ اور این پی نے کی۔مریم نواز کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی (این پی) کے سربراہ حاصل بزنجو بھی خطاب کیا۔مریم نواز جلسے میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوئیں، بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…