جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)ملی یکجہتی کونسل پاکستان ریاست مدینہ کے قیام کے لیے تحریک چلائے گی اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں کنوینشن منعقد ہوں گے۔ تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ

حکومت امریکہ کے ساتھ چل کر ریاست مدینہ قائم نہیں کرسکتی، اب ملک کی دینی و مذہبی جماعتیں ریاست مدینہ کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ کونسل کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اسلامی قوانین اور آئینی شقوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریز کرے۔ اس اجلاس کی صدارت کونسل سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی اس اجلاس میں کونسل کے مرکزی راہنماؤں علامہ عارف حسین واحدی، سید ثاقب اکبر، علامہ صفدر گیلانی، پیر معین الدین کوریجہ، مرزا ایوب، چوہدری آفتاب احمد، عبد الرحمن، محمد طاہر رشید تنولی، چوہدری محمد صدیق، علامہ خالد سیف اللہ، شاہد شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں کنونش منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے کا عظیم الشان کنونش اسلام آباد کے کنونش سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی ملی یکجہتی کونسل کے سپریم کونسل کے اجلاس میں قائم کی گئی جس کی سربراہی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…