اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 2 اگست کو نظر آئے گا اور عید الاضحیٰ 13 اگست کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 12 اگست کو عیدالاضحیٰ کی پیشگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم اگست کو 8 بج کر 12 منٹ پر چاند پیدا ہونا شروع ہوجائے گا
اور 2 اگست کو عید الاضحیٰ کا چاند دیکھا جاسکے گا۔ 2 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم اس وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی اور یہ 53 منٹ تک افق پر دیکھا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 2 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے باعث عیدالاضحیٰ 13 اگست کو منائی جائے گی۔