منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک پر دوستی محبت میں کیا بدلی کہ برازیل سے حسینہ پاکستان پہنچ گئی، جھنگ کے نوجوان کی قسمت ہی بدل گئی

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ (آن لائن) فیس بک پر دوستی محبت میں کیا بدلی، 30 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار برازیل کے شہر سا پالو کی رہائشی 35 سالہ خاتون شادی کرنے جھنگ پہنچ گئیں۔خاندان کے افراد سے خاتون کی ملاقات کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔جھنگ کے گاؤں چک بلوچاں کے رہائشی 30 سالہ وقاص انجم کی برازیل کے شہر سایو پالو کی رہائشی 35 سالہ ایلے سندرا سے 3 سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی، دوستی محبت میں بدلی اور ایلے سندرا نے وقاص کو شادی کے لیے پروپوز کر دیا۔اس کے بعد دونوں کی پہلی ملاقات 3 ماہ قبل

دبئی میں طے پائی جہاں ایلے نے اسلام قبول کیا اور واپس اپنے ملک برازیل چلی گئیں۔اس بار 12 جولائی کو ایلے جھنگ پہنچیں اور 13 جولائی کو دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ایلے کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ وقاص انجم سے شادی کر کے بہت خوش ہیں۔وقاص انجم کاشتکاری سے منسلک ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایلے کو شروع میں یہاں کا ماحول سمجھنے میں مشکل پیش آئی، تاہم اب وہ مشترکہ خاندانی نظام کے باوجود خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔نوبیاہتا جوڑے کا ماننا ہے کہ محبت کا جذبہ اگر سچا ہو تو سات سمندر بھی راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…