جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے گرفتاری دینے کا اعلان

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ایف آئی آر سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔پولیس کو بھتہ خوری چوری،منشیات فروشی،قبضہ خوری،اسمگلنگ  اور بلدیہ کے غریب لوگوں سے زیادتی نہیں کرنے دوں گا۔جمعرات کو جاری بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ میرے خلاف مقدمہ پولیس اہکار اختر تنولی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے حوالے سے درج کیا گیا ہے۔

میں اس مقدمے سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔اس طرح کے ہتھکنڈوں نے عوام کی خدمت کا مزید جذبہ پیدا ہوتا ہے۔آج بھی  اعلان کرتا ہوں پولیس کو بھتہ خوری چوری،منشیات فروشی،قبضہ خوری،اسمگلنگ  اور بلدیہ کے غریب لوگوں سے زیادتی نہیں کرنے دوں گا۔پولیس کے کرپٹ لوگوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پولیس کے کرپٹ لوگوں کو عبرت ناک سزا دلواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی متعدد بار عوام کی خدمت کرنے کے بدلے میں میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے جن کا میں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب بھی عوام کی بے لوث خدمت کے لیے کسی مقدمے کو آڑے نہیں آنے دوں گا۔ملک شہزاد اعوان نے گرفتار ی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔جیل میرا گھر ہے۔بلدیہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہوں۔ میں جانتا تھا منشیات فروشی روک کر میں پولیس کی ہٹ لسٹ میں ہوں پھر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتا رہا۔ میرے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور بلدیہ کے 8 لاکھ عوام کھڑے ہیں  اس کے باوجود یہ سمجھتے ہیں میں ڈر جاؤں گا۔میں عوامی خدمت کو لے کر مطمئن زندگی گزارتا ہوں کبھی بھی اپنے ضمیر کو ملامت کرنے کا موقع نہیں دیا۔مجھے بلدیہ کے عوام نے مینڈیٹ ہی اسی لیے دیا کہ کہیں بھی ان کے ساتھ زیادتی، ظلم اور جبر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی آر عوامی مسئلہ پر ہوئی جس پر مجھے فخر ہے۔ جب تک بلدیہ سے ظلم و جبر ختم نہیں کر دیتا آرام سے نہیں بیٹھوں گا اس پر جتنی چاہیں مجھ پر ایف آئی آر کریں۔ بلدیہ میرا گھر ہے یہاں کے عوام میری فیملی کے رکن ہیں میں اپنے لیے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…