جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ کوئی خاندان کی سیر و تفریح نہیں تھی کہ نواز شریف اور دیگر چوروں کی طرح پی آئی اے کا پورا طیارہ بک کرا لیا جاتا، خاتون اول کے امریکہ نہ جانے کے سوال پر بختاور بھٹو مشکل میں پھنس گئیں

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن اور بے نظیر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے کی کچھ تصویریں جاری کیں اور ساتھ ہی پیغام لکھا کہ حیرت ہے خاتون اول ساتھ کیوں نہیں گئیں،

اگر جاتیں تو اچھا ہوتا۔ بختاور بھٹو کی تنقید پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک ساجد نامی صارف نے ردعمل میں لکھا کہ تم لوگوں کو فرسٹ لیڈی کے پردے سے بہت تکلیف ہے اور اس بات سے کہ وہ عوامی خزانے پہ ویسے گلچھڑے کیوں نہیں اڑاتی جس کے باقی تم سب لوگ عادی ہو اور ادھر امریکی میم کے ساتھ اس کے برقعے میں کھڑے ہونے کو اتنا عجیب سمجھتی کہ جو ہوا نہیں اس کا بھی حوالے دے رہی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ جلنے کی بو سندھ سے آ رہی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ تم لوگوں کی طرح نہیں ہے نہ کہ پورا خاندان لے کر جاتے تھے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا آپ اُن کے ٹکٹ کا خرچ اُٹھاتیں؟ بطورٹیکس پیئرمیں نہیں چاہتا میراپیسہ کسی غیرمتعلقہ شخص کے ہوائی سفراور رہن سہن پرخرچ ہو،ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے تھے نہ کہ اپنے خاندان کی،جیسے آپ کے والد اورکرپٹ نوازشریف اپنی تین نسلوں کو ایسے دوروں پرساتھ لے کر جاتے رہے،ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس وقت آپ کو اپنے والد کے بارے میں فکرمند ہونا چاہیے۔ایک صارف نے کہا کہ عمران خان ٹیکس کا پیسہ بچاناچاہتے تھے یہ کوئی خاندان کی سیر و تفریح نہیں تھی کہ نواز شریف اور دیگر چوروں کی طرح پی آئی اے کا پورا طیارہ بک کرا لیا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…