جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مضر صحت کولڈ ڈرنک 3 بچیوں کی جان لے گیا، شادی والے گھر میں خوشیاں کی جگہ غم کے ڈیرے

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا(آن لائن) پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں شادی والے گھرمیں مضرصحت کولڈ ڈرنک پینے سے-3 سہیلیاں جاں بحق ایک بچی کی حالت نازک پنجاب فوڈ اتھارٹی ناکام تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 67/EBمیں شادی والے گھر میں ثقلین کی دلہن دیکھنے کیلئے ہمسائی 4 کمسن سہیلیاں 4سالہ سائرہ دختر شبیراحمد،5سالہ مریحہ فاطمہ دختر قمرعباس،

6سالہ میشاء دختر اشفاق اور6 سالہ فاطمہ دختر خادم حسین نمبردار گئیں جہاں پر چاروں سہیلیوں کی کولڈ ڈرنک پیتے حالت غیر ہوگئی انہیں فوری طور پر طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا مریحہ فاطمہ زندگی کی بازی ہارگئی تینوں بچیوں کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفرکردیا گیا جہاں پر فاطمہ اور میشاء موت کی آغوش میں چلی گئی تینوں بچیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشکبار ہوگئی جبکہ دکاندار ذوالفقار عرف بھٹو موقعہ سے فرارہوگیا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کولڈ ڈرنک کے نمونے لے کر دکان سیل کردی ایس ایچ اوتھانہ صدر رانا اجمل سعید نے بتایا کہ شادی والے گھر میں جس دکان سے بوتلیں منگوائی گئی تھیں دکاندار فرار ہے زرائع کے مطابق دکاندار ذوالفقار عرف بھٹو کی مرنے والی تین بچیوں میں ایک مریحہ فاطمہ سگی بھتیجی ہے دیہی مکین نے بتایاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی مضرصحت مشروبات پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بچیوں کی ہلاکت کے بعد فرضی کارروائی ہے۔ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں شادی والے گھرمیں مضرصحت کولڈ ڈرنک پینے سے-3 سہیلیاں جاں بحق ایک بچی کی حالت نازک پنجاب فوڈ اتھارٹی ناکام تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 67/EBمیں شادی والے گھر میں ثقلین کی دلہن دیکھنے کیلئے ہمسائی 4 کمسن سہیلیاں 4سالہ سائرہ دختر شبیراحمد،5سالہ مریحہ فاطمہ دختر قمرعباس، 6سالہ میشاء دختر اشفاق اور6 سالہ فاطمہ دختر خادم حسین نمبردار گئیں جہاں پر چاروں سہیلیوں کی کولڈ ڈرنک پیتے حالت غیر ہوگئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…