اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے پر شدید تنقید کی گئی، اس موقع پر ن لیگ بھی پیچھے نہ رہی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تمہیں امریکہ نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔ مزید
کہا تھا کہ تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے، مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے معروف غیر ملکی ولاگر سنتھایہ ریچی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اسپغول کا چھلکا پیٹ درد کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ غیر ملکی خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں ن لیگ پر شدید طنز کرتے ہوئے مریم نواز کو اسپغول کھانے کا مشورہ دے دیا۔