پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو اشتہاری قراردیدیا گیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن)ملتان کی مقامی عدالت نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو اشتہاری قرار دے دیا۔ میاں طارق کے خلاف مقدمہ نمبر 636/16 تھانہ چہلیک میں درج جعلی دستاویزات بنانے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران میاں طارق اور اس کے بیٹے ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدالتی اشتہاری قرار دیا۔میاں طارق نے جعلی اقرار نامے اور گاڑیوں کے شوروم کے مالک کے خلاف 50 کروڑ روپے لین دین کا دعویٰ کر رکھا ہے۔میاں طارق اور ارسلان طارق کو بار بار نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نا ہونے

پر عدالتی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔خیال رہے کہ موصول ہونے والے ریکارڈ میں میاں طارق کا جرائم کے حوالے سے کردار سامنے آیا تھا۔میاں طارق کے خلاف ملتان کے مختلف تھانوں میں 2015 سے 2018 کے درمیان دس سے زائد مقدمات درج ہوئے۔ میاں طارق نے انشورنس کے پیسوں کیلئے اپنی ہی دکان میں آگ لگوائی جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملتان کی ابدالی روڈ کے متعدد تاجر میاں طارق اور ان کے بیٹے فیصل کی دھمکیوں سے تنگ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…