لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور جہلم میں بڑے سیلاب کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ سیلاب سے متعلقہ ادارے کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئندہ ہونے والی مون سون موسلا دھار بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 جولائی سے لاہور اور پنجاب میں شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس عرصے میں شہر میں شدید بارشیں ہونگی جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے 26 اگست
تک جاری رہے گا۔ مون سون ک اختتام ستمبر تک متوقع ہے محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی اور حبس کی حالیہ لہر کی وجہ ایران اور عربیہ کی گرم ہواؤں کی موجودگی بتایا ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں آزاد کشمیر میں 4 ہزار کیو سک پانی کا ریلا کشمیر کو ہٹ کرتا ہو اگزرے گا جبکہ پنجاب کے تمام دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال اس سے مختلف نہ ہو گی اب چونکہ پاکستان مین شدید بارشیں برسانے والا ہائی پریشر سسٹم موجود ہے۔ جو صوبے بھر میں شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔