ماشکیل(این این آئی)رکن صوبائی اسمبلی خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ تحصیل بسیمہ میں مون سون کے بارشوں اور طوفائی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جام حکومت نے 24 گھنٹے گزارنے کے باوجود امدادی ٹیمیں روانہ نہیں کئے ہے میں کل سے بسیمہ میں مون سون کے بارشوں اور طوفائی ہواؤں سے نقصانات کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان کو مسلسل فون کرتا رہا لیکن کوئی رابطہ نہیں ہوا
پتہ نہیں کہ صوبائی حکومت کیوں اتنی تعصب کر رہی ہے واشک کے غریب عوام کے ساتھ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ میر ضیاء جان لانگو اور پی ڈی ایم اے حکام سے رابطہ کیا ہے اور تحصیل بسیمہ کے 5 ٹرک امدادی سامان روانہ کر دیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ میر ضیاء جان لانگو کے مشکور ہوں کہ اس مشکل وقت میں ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے بے یار و مددگار اور کھلے آسمان تلے بیٹھے لوگوں کی امداد کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔