لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر دوجماعتوں کی لوٹ مار اور دھوکہ دہی کا خاتمہ ہو چکا ہے، جس نے بھی کرپشن کی، وہ آج کل زور وشور سے جمہوریت کا راگ الاپ رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال غم نہ کریں، وہ نارووال کرپشن کیس کی بدولت جلد اپنی لیڈرشپ کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں
نے احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جعلی ارسطو کو نیب نے طلب کر رکھا ہے، اس لیے وہ بوکھلا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لیگ کی 10 سالہ کرپشن نے پاکستان کو دنیا سے 20 سال پیچھے کر دیا۔ نواز شریف کی نااہل ٹیم وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا سے غمزدہ ہے کیونکہ انہوں نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا ہے۔