لاہور (آن لائن) آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے لاہور سمیت صوبے بھر میں اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسلحہ ڈیلروں کے ریکارڈ کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے جبکہ ہر ڈویژن کے متعلقہ ایس پی عہدے کے افسر کو انسپکشن افسر تعینات کر دیا ہے۔ جو اسلحہ ڈیلروں کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران اس بات کا جائزہ
لیں گے کہ کونسا اسلحہ ڈیلر کس سے کتنی مقدار میں اسلحہ خرید رہا ہے کسی اسلحہ ڈیلر کا کسی اسلحہ سمگلر سے کوئی تعلق تو نہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ایس پی کینٹ نے اسلہ ڈیلروں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے اور چوہنگ میں واقعہ حسین اسلحہ ڈیلر کا ریکارڈ مرتب ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔