منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بلاول کے ٹویٹ پر مریم نوازناراض،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات میں اضافہ،اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑنے کاخدشہ

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفاد کے لیے حکومتی اقدامات کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹویٹ پر ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کومریم کی ناراضگی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو کی جانب سے دورہ امریکہ کے موقع پر عمران خان کی غیر مشروط حمایت کے ٹویٹ پر مریم نواز سمیت

ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے نہ صرف ناراضگی کا اظہار کیا بلکہ اسے اپوزیشن کے اندر دراڑ ڈالنے کا سبب بھی قرار دیا۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے عمران خان کے حوالے سے ٹویٹ کے بعد ن لیگ کے چند اہم رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو کے قریبی ساتھیوں کو پیغام دیا کہ بلاول بھٹو کو اس موقع پر یہ ٹویٹ نہیں کرنا چاہئیے تھا۔اس ٹویٹ کی وجہ سے اپوزیشن کے اندر اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہم میں سے اگر کوئی عمران خان کے اس دورہ کے حوالے سے تعریف اور حمایت کرتا ہے تو اس سے حکومت کو تقویت اور اپوزیشن کو نقصان پہنچتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک اہم لیگی رہنما نے تو پیپلزپارٹی کی ایک اہم شخصیت کو یہاں تک کہہ دیا کہ کہیں آپ لوگوں کے معاملات تو طے نہیں ہو گئے اور بلاول کہیں اسی لئے امریکہ تو نہیں گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ن لیگی رہنماؤں کو کہہ دیا گیا کہ وہ بلاوجہ اور بلا مقصد تنقید کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت نے جو غلط کام کیے ان کے خلاف مسلم لیگ ن سے زیادہ پیپلزپارٹی نے سٹینڈ لیا اورپیپلزپارٹی نہیں البتہ مسلم لیگ ن ڈیل کر سکتی ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان بھی اس معاملے پر بلاول بھٹو سے ناراض ہیں۔ذرائع کے مطابق اس ساری صورتحال میں آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے چند اہم رہنما متحرک ہوئے اور انہوں نے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے پر حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کے یوم سیاہ اور چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کے اختلافات کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوتے نظر آرہے ہیں اور اسی وجہ سے بڑا اپوزیشن اتحاد بھی ٹوٹ سکتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…