اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے (آج) 25جولائی کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو ایک نااہل شخص کو عوام پر مسلط کیا گیا، یہ دن کبھی نہیں بھولا جائیگا، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،عمران خان ہم سب کو گرفتار کر لو مگر غریب کو روٹی دے دو،چیئرمین نیب کو احترام سے کہتے ہیں آپ یکطرفہ احتساب نہ کریں،
ہم میڈیا کی آزادی کسی کو صلب نہیں کرنے دیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں سابق سپیکر سر دار ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سیاسی سرگرمیوں پر خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، انہوں نے کہاکہ منڈی بہاؤ الدین میں لاکھوں افراد آئے،جلسہ گاہ میں پانی ڈال دیا گیا،فیصل آباد میں لاکھوں لوگ آئے،پچیس جولائی نہ بھولنے والا دن ہے،ایک ناتجربہ کار مسلط کر دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں بھی راستوں پر پانی ڈال کر جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کی تاریخ میں ایسے مناظر نہیں دیکھے گئے،اپوزیشن نے 25 جولائی کو یوم سیاہ کا اعلان کر رکھا ہے،25 جولائی پاکستان کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کی دھاندلی کے نتیجے میں پاکستان میں سب سے زیادہ بیروزگاری پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسی حکومت برسراقتدار آئی جس کے دور سب سے تیزی سے مہنگائی بڑھی،سب سے زیادہ بے روزگاری بڑھی۔ انہں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ کے اندر سرگرمیاں مانند پڑ گئی ہیں،ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات نیچے جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی آئی،مینوفیکچرننگ سیکٹر تین فیصد سے نیچے چلی گئی ہے،آٹو موبائل سیکٹر میں ڈیڑھ لاکھ افراد بے روزگار ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ
کئی دوست خاموشی سے گروپ کو ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں اور پریس کانفرنس انجوائے کررہے ہوتے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نے ہمارے دور میں سو سے زیادہ جلسے کیے،چار ماہ تک اسلام آباد لاک ڈاؤن کیے رکھالیکن آج اس کا پیمرا مسلم لیگ (ن)کی کوریج پر پابندی لگادی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آؤہم سب کو گرفتار کر لولیکن غریب کو روٹی دے دو،نوجوان کو روزگار دے دولیکن تم نہیں کر سکتے،کیوں کہ تم اناڑی ہو۔ایک سوال پر ایاز صادق نے کہاکہ
رحمان ملک اپوزیشن کو اکٹھا ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ احسن اقبال نے کہاکہ چیئرمین نیب کو احترام سے کہتے ہیں آپ یکطرفہ احتساب نہ کریں،پاکستان کے عوام یکطرفہ احتساب قبول نہیں کریں گے۔مشاہد اللہ نے کہاکہ دورہ امریکہ میں سٹیڈیم والوں نے بتایا ساڑھے 9 ہزار لوگ آئے،تحریک انصاف کہہ رہی ہے 50 ہزار آئے ہیں،یہ کونسا مجمع تھا کون جہاز بھر کر لایا تھا اسکے بارے شکوک و شبہات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ کے بارے بات کرتے عمران خان نے کہا کہ ایک کمپوننٹ مسنگ ہے،
فاکس کو انٹرویو میں وزیر اعظم نے جو باتیں کی کوئی ہیڈ آف سٹیٹ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان نے 24 گھنٹے گیس فراہم کی یہ بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید سے کسی نے پوچھا کہ یہ کہاں رہتے تھے انکی کتنی جائیداد ہے اور ٹیکس کتنا دیا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو جس جج نے سزا دی وہ خود کہہ رہا ہے میں نے غلط کیا۔ انہوں نے کہاکہ فورنزک وہاں ہوتا ہے جہاں کوئی انکار کر دے۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف یہ کہہ رہا ہے کہ توڑ مروڑ کر بات سامنے لائی،وہ کہہ رہا ہے کہ
میری آواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ شوکت صدیقی نے دھرنوں کا احوال بتا دیا۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے جس نے ٹھیک کیا وہ سعد رفیق بھی جیل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے مسئلے پر انہیں لگ پتہ جائیگا اس کے بعد اس حکومت کو رہنے نہیں دیں گے،تمام ملک آہ و بکا چیخ و پکار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک سنوارنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 30 سال کا بچہ 70 سال کے نشئی کو سبق دے رہا ہے کہ جب کوئی ملک سے باہر جاتا ہے تو ملک کے حق میں بات کرتا ہے۔
مصدق ملک نے کہاکہ فیصل آباد میں پرامن ریلی نکالنے والوں کیخلاف مقدمات ہو رہے ہیں،25 کے جلسے کیلئے لوگوں سے حلف لیے جارہے ہیں کہ وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے،کیالوگ بجلی گیس کا بل دے پارہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی اکنامک ایجنڈہ نہیں ہے، حکومت کا کام صرف الزام تراشی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف فوبیہ میں حکومت نے ملک تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 2025 کا وژن تھا، عمران خان پاکستانی ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیں گرفتاریوں سے مت ڈرائیں، ہم میڈیا کی آزادی کسی کو صلب نہیں کرنے دیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نے ہمارے دور میں ایک سو سے زیادہ جلسیاں کیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو پاکستان کی ترقی کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک سوال پر ایاز صادق نے کہاکہ لگتا ہے رحمان ملک کو اپوزیشن اکٹھی ہوتی اچھی نہیں لگ رہی، امید ہے پیپلز پارٹی رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لے گی۔ احسن اقبال نے کہاکہ چیئرمین نیب صاحب ڈیڑھ لاکھ ٹیکس دینے والا وزیر اعظم تین سو کنال کا گھر کیسے چلاتا ہے؟عمران نیازی کو کون پوچھے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ پشاور میٹرو تیس ارب سے ایک سو تینتیس پر چلا گیا۔انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی پچھلی حکومتیں امریکہ کا احترام نہیں کرتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ہی دورے کا پردہ فاش کر دیا۔ مصدق ملک نے کہاکہ پرامن ریلی نکالنے والوں کے گھر چھاپے مارے جا رہے ہیں، لوگوں سے حلفیہ بیان لئے جا رہے ہیں کہ پچیس جولائی کو کسی جلسے میں شریک نہیں ہونا۔مصدق ملک نے کہاکہ جو چینل جلسہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے اسے بند کر دیا جاتا ہے۔