کراچی(آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے سینیٹرز کو روپوں کی پیشکش کررہی ہے مگر میں چیئرمین سینیٹ تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے سینٹرز کو پیسے کی آفر کرکے خریدنے کی کوشش کررہی ہے کیوں کہ اپوزیشن
کے سینیٹرز چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو جیسا شخص بنے، میں سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ حکومت سے پیسے ضرور لیں لیکن ووٹ ہمیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہماری جماعت کا ساتھ دیا ہے، حالیہ گھوٹکی میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب میں بھی عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا اور ہم بھی گھوٹکی کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔